مریض کو ویڈیو پر دیکھیں، اور فیس کال سے پہلے وصول کریں

اُن ڈاکٹرز کے لیے جو کلینک کے ساتھ آن لائن پریکٹس بھی چاہتے ہیں۔ مریض ویڈیو وزٹ بک کرتا ہے، فیس آن لائن ادا کرتا ہے، اور ادائیگی کے بعد اس کے لیے جوائن کا بٹن کھل جاتا ہے۔

بکنگ پیج جہاں مریض ویڈیو وزٹ، تاریخ اور خالی وقت چنتا ہے

آپ کو کیا ملتا ہے

آپ کا اپنا بکنگ پیج

مریض آپ کا اگلا خالی وقت چنتا ہے اور ویڈیو یا کلینک وزٹ منتخب کرتا ہے۔ وقت طے کرنے کے لیے فون کالز کی ضرورت نہیں۔

فیس پہلے

PayFast کے ذریعے پیمنٹ: کارڈ، JazzCash، Easypaisa یا بینک اکاؤنٹ۔ ویڈیو لنک فیس ادا ہونے کے بعد ہی کھلتا ہے۔

آسان ویڈیو

وزٹ مریض کے موبائل یا کمپیوٹر کے براؤزر میں کھلتا ہے۔ نہ آپ کو کچھ ڈاؤن لوڈ کرنا ہے، نہ مریض کو۔

کال سے پہلے ہسٹری

کال شروع ہونے سے پہلے مریض کا چیک اِن، میڈیکل ہسٹری، موجودہ ادویات اور اپ لوڈ کی گئی لیب رپورٹس دیکھیں۔

کال کے بعد نسخہ

ڈاکٹر پورٹل میں نسخہ لکھیں۔ یہ مریض کے ریکارڈ میں آ جاتا ہے اور آپ کے کلینک کے نام کے ساتھ پرنٹ بھی ہو سکتا ہے۔

چھٹیاں اور ٹائمنگز

ہفتے کی ٹائمنگز سیٹ کریں اور چھٹی کے دن بلاک کریں۔ مریض کو صرف وہی وقت نظر آتا ہے جب آپ واقعی فارغ ہوں۔

ایپ میں دیکھیں

پیشنٹ پورٹل جس میں آنے والا ویڈیو وزٹ اور PKR 2,000 ادائیگی کا بٹن ہے.

مزید فیچرز

پیشنٹ پورٹل جس میں آنے والا ویڈیو وزٹ اور PKR 2,000 ادائیگی کا بٹن ہے

سوالات

کیا اس سے ویڈیو کنسلٹیشن ہو سکتی ہے؟

جی ہاں۔ مریض ویڈیو وزٹ بک کرتا ہے، فیس آن لائن ادا کرتا ہے، اور پیمنٹ کنفرم ہوتے ہی اس کے پیشنٹ پورٹل میں جوائن کا بٹن آ جاتا ہے۔ ڈاکٹر اپنے پورٹل سے جوائن کرتا ہے۔ موبائل یا کمپیوٹر، دونوں پر چلتا ہے، کچھ انسٹال نہیں کرنا پڑتا۔

مریض کن طریقوں سے پیمنٹ کر سکتے ہیں؟

آن لائن پیمنٹ PayFast کے ذریعے ہوتی ہے: ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ، JazzCash، Easypaisa یا بینک اکاؤنٹ۔ کلینک وزٹ کی فیس کاؤنٹر پر بھی لی جا سکتی ہے۔

کیا مریض کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی؟

نہیں۔ مریض اپنے موبائل کے براؤزر سے بکنگ کرتا ہے اور ویڈیو وزٹ جوائن کرتا ہے۔ اسے ای میل پر اپنے پیشنٹ پورٹل کا لنک ملتا ہے۔ جو ایپ پسند کرتے ہیں ان کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی فون ایپ تیاری میں ہے۔

اس کی قیمت کیا ہے؟

قیمت ڈاکٹرز اور برانچز کی تعداد اور فیچرز پر منحصر ہے۔ واٹس ایپ کریں یا اپنی تفصیلات بھیجیں، ہم آپ کو کوٹیشن بھیج دیں گے۔

اپنے کلینک کے سیٹ اپ کے ساتھ چلتا ہوا دیکھیں

واٹس ایپ ویڈیو یا ملاقات پر بیس منٹ کا ڈیمو۔ آپ کے ڈاکٹرز، ٹائمنگز اور فیس ہم خود سیٹ کر کے دیتے ہیں۔